دانتوں کی بناوٹ میں حکمت
امام غزالی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں :- اللہ تعالیٰ نے انسان کے منہ میں دو ہڈیوں سے جبڑے بنا کر ان میں دانت پیدا فرما دیئے تاکہ غذا کو چبا کر باریک کر لیا جائے۔ اوپر نیچے داڑھ پیدا کر کے اوپر والے دانتوں کو نچلے دانتوں کے برابر کیا تاکہ غذا چبانے میں آسانی ہو۔
گھاس کھانے والے جانوروں کے دانت چپٹے اور گوشت کھانے والے جانوروں کے دانت نوکیلے ہوتے ہیں۔ جب کہ انسانی دانتوں میں سے کچھ چپٹے اور کچھ نوکیلے ہوتے ہیں کیونکہ انسان سبزیاں اور گوشت دونوں قسم کی غذائیں استعمال کرتا ہے۔
دانتوں میں کمزوری اور درد کا سبب
حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں ، جو کھانا داڑھوں میں رہ جاتا ہے ، وہ داڑھوں کو کمزور کر دیتا ہے۔اس لیے دانتوں کی کمزوری اور درد سے پچنے کے لیے ضروری ہے کہ جب بھی کھانا یا کوئی غذا کھائیں تو خلال ضرور کریں۔ خلال سے منہ کی صفائی ہوتی ہے اور یہ مسوڑھوں کے لیے بھی مفید ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے آقا دو جہاں ﷺ کے مبارک دانتوں کے صدقے ہمیں تمام جسمانی اور روحانی امراض سے شفا عطا فرمائے۔
دانت سفید کرنے کا طریقہ
دانت سفید کرنے کے لیے لیموں کا رس کسی برش کی مدد سے دانتوں پر لگائیں دانت چند دنوں میں صاف ہو جائیں گے۔
مضبوط کرنے کا طریقہ
اس کے لیے نمک پیس کے سارسوں کے تیل میں ملا کر رکھ لیں اور روزانہ تھوری دیر لگا کر رال بہنے دیں پھر دھو کر سو جائیں چند ہفتوں میں دانت مضبوط ہو جائیں گے۔
اس کےلیے مشک ،کافور ،نوشادر ایک یاک تولہ پیس کر دانت پر لگائیں

Comments
Post a Comment